سڈنی،17ڈسمبر(ایجنسی) پاپوا نیو گِنی میں ہفتہ کو 7.9 شدت کا زبردست زلزلہ آیا، جس کے بعد پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے کئی ساحلی علاقوں میں الرٹ جاری کیا ہے.
پیسیفک سونامی وارننگ سنٹر اور امریکی
جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر اس زلزلے کی شدت 7.9 ریکارڈ کی گئی۔ جاری کیے گئے انتباہ کے مطابق سونامی پاپوا نیو گِنی، انڈونیشیا، ناؤرو اور جزائر سولومن کے ساحلوں سے ٹکرا سکتی ہیں۔ نیوزی لینڈ کی وزارت برائے سول ڈیفنس نے ملک کے تمام ساحلی علاقوں کے لیے بھی سونامی کی وارننگ جاری کی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق مقامی وقت کے مطابق صبح 8:51 پر آنے والے اس زلزلے کا مرکز نیو آئرلینڈ سے 60 کلومیٹر مشرق میں 75 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔